ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کمٹہ : تیرنے کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے طالب علم کی موت

کمٹہ : تیرنے کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے طالب علم کی موت

Tue, 15 Aug 2017 20:54:18  SO Admin   S.O. News Service



کمٹہ15؍اگست (ایس او نیوز) کمٹہ تعلقہ کے ہنّی مٹھ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تالاب میں تیرنے کے لئے جانے والے ایک طالب علم کی ڈوبنے کی وجہ سے موت کی واردات پیش آئی ہے۔
ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت آدتیہ مادھو امبیگا(۱۲سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ چترگی میں چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔کہتے ہیں کہ شام کے وقت آدتیہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہنّی مٹھ مندر کے تالاب میں تیرنے کے لئے گیا ہواتھاجو اس دوران غرقاب ہوگیا۔ شام 6بجے آدتیہ کی لاش تالاب سے برآمد کی گئی۔
 


Share: